خدا کے وجود کے لیے غائیاتی استدلال
(Teleological argument)
غائیاتی استدلال، جسے “دلیل نظم” بھی کہا جاتا ہے، خدا کے وجود کو ثابت کرنے کی زبردست دلیل ہے۔ یہ استدلال کائنات میں پائے جانے والے نظم، ترتیب اور مقصدیت پر مبنی ہے۔ غائیاتی استدلال کا مقصد یہ ہے کہ کائنات میں موجود ہر چیز کی ترتیب اور مقاصد کسی اعلیٰ ذہن یا موجد کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔
دلیل نظم کی بنیاد
غائیاتی استدلال کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ کائنات میں پائی جانے والی ترتیب اور نظم محض اتفاق کا نتیجہ نہیں ہو سکتی۔ جب ہم کائنات کا مشاہدہ کرتے ہیں، تو ہمیں ہر جگہ ایک حیرت انگیز نظم و ضبط اور پیچیدگی نظر آتی ہے۔ یہ نظم و ضبط کسی بھی صورت میں خودبخود وجود میں نہیں آسکتا بلکہ یہ کسی ذہین اور حکیم ہستی کی موجودگی کا ثبوت ہے۔
مثالیں
کائنات میں نظم کی مثالیں بے شمار ہیں۔ زمین پر زندگی کے لیے موزوں حالات، جانداروں کے جسمانی نظام، اور مختلف حیاتیاتی نظامات کی پیچیدگی سب اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ یہ سب کسی عظیم منصوبہ ساز کی تخلیق ہیں۔
انسان کا جسمانی نظام، جیسے دل کا کام کرنا، دماغ کی کارکردگی، اور دیگر جسمانی اعضا کی ہم آہنگی ایک حکیم اور ماہر خالق کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔
کائنات کے اندر نظم و ضبط کی میں کچھ یہاں پر مثالیں دینا چاہوں گا۔
زمین پر زندگی کے لیے مثالی حالات زمین پر زندگی کے وجود اور بقا کے لیے کئی عوامل نہایت اہم ہیں۔ ان میں سے کچھ اہم عوامل درج ذیل ہیں:
1. آکسیجن
آکسیجن فضا میں تقریباً 21% موجود ہے۔ اگر یہ مقدار کم ہوتی تو ہم سانس نہیں لے سکتے تھے اور انسانیت زمین سے ناپید ہو جاتی۔ دوسری طرف، اگر یہ مقدار زیادہ ہوتی تو ایک معمولی ماچس کی تیلی جلانے سے پوری دنیا میں آگ لگ جاتی۔
1. کاربن ڈائی آکسائیڈ
کاربن ڈائی آکسائیڈ فضا میں تقریباً 0.03% موجود ہے۔ اگر یہ مقدار کم ہوتی تو دن میں زمین کا درجہ حرارت بہت زیادہ گرم اور رات میں بہت زیادہ سرد ہو جاتا، جس کی وجہ سے زندہ اجسام کا وجود مشکل ہو جاتا اور پودے روشنی کے عمل فوٹو سنتھیسس نہیں کر پاتے، نتیجتاً خوراک کی عدم موجودگی سے زمین پر زندگی ناپید ہو جاتی۔ اگر یہ مقدار زیادہ ہوتی تو زمین کا درجہ حرارت انتہائی بڑھ جاتا، سمندروں میں تیزابیت بڑھ جاتی، اور سمندری زندگی متاثر ہوتی۔
3. میٹھا پانی
زمین پر تقریباً 3% میٹھا پانی موجود ہے۔ اگر سمندروں میں سارا پانی میٹھا ہوتا تو سمندری جاندار مر جاتے اور پوری دنیا بدبو سے بھر جاتی۔ اگر میٹھے پانی کی مقدار کم ہوتی تو زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو جاتا۔
4. کشش ثقل
زمین کی کشش ثقل 9.807 m/s² ہے۔ اگر یہ زیادہ ہوتی تو پرندے اڑ نہیں سکتے، نہ ہم زمین پر چل سکتے اور نہ ہی دریا بہہ سکتے۔ اگر یہ کم ہوتی تو ہوا اور پانی زمین پر رک نہیں پاتے، ہم زمین پر چلنے کی بجائے ہوا میں تیرتے رہتے اور ہمارے مکانات بھی زمین پر قائم نہ رہ سکتے۔
5. ہوا کا دباؤ
اگر ہوا بہت کم ہوتی تو ہم ایک دوسرے کی آواز یا کسی بھی آواز کو نہیں سن سکتے تھے۔ اگر ہوا کا دباؤ بہت زیادہ ہوتا تو ہمارے جسموں کی شکل و صورت میں تبدیلی آ جاتی۔
یہ تمام عوامل مل کر زمین کو زندگی کے لیے ایک مثالی مقام بناتے ہیں۔ ان میں سے کسی بھی عامل میں معمولی تبدیلی زندگی کا نام ونشان مٹا دیگی۔
ولیم پیلی کا استدلال
ولیم پیلی، جو 18ویں صدی کے مشہور فلسفی تھے، نے غائیاتی استدلال کو مضبوطی سے پیش کیا۔ انہوں نے اپنی مشہور کتاب نیچرل تھیولوجی میں گھڑی ساز کی مثال دی۔ پیلی نے کہا کہ جس طرح ایک پیچیدہ اور مربوط گھڑی کسی ذہین گھڑی ساز کی موجودگی کا ثبوت ہے، اسی طرح کائنات کی پیچیدگی اور نظم بھی کسی عظیم خالق کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔
جدید سائنس اور غائیاتی استدلال
جدید سائنس بھی غائیاتی استدلال کو تقویت دیتی ہے۔ بگ بینگ نظریہ، کائنات کی ابتدا، اور فائن ٹوننگ فائن ٹیوننگ کے اصول سب اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کائنات کی تخلیق اور اس کی ترتیب کسی اتفاقی عمل کا نتیجہ نہیں ہو سکتی۔ فائن ٹوننگ کا نظریہ کہتا ہے کہ کائنات میں مختلف طبعی مستقلات {کونسٹنٹ} کی مقداریں اتنی موزوں ہیں کہ اگر ان میں ذرا سی بھی تبدیلی ہوتی تو زندگی کا وجود ممکن نہ ہوتا۔
نتیجہ
غائیاتی استدلال خدا کے وجود کے بارے میں ایک مضبوط دلیل ہے جو کائنات میں موجود نظم، ترتیب اور مقصدیت پر مبنی ہے۔ یہ استدلال ہمیں اس بات پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے کہ کائنات کی ہر چیز کی پیچیدگی اور نظم کسی عظیم خالق کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔ خدا کی یہ تخلیق اور حکمت ہمارے لیے ایک نشان ہے کہ کائنات محض اتفاقی عمل کا نتیجہ نہیں بلکہ کسی علیم و حکیم خالق کی تخلیق ہے۔
از سرجیل سر
کیا خدا کو کوئی دیکھ سکتا ہے؟
لَا تُدۡرِکُہُ الۡاَبۡصَارُ ۫ وَ ہُوَ یُدۡرِکُ الۡاَبۡصَارَ ۚ وَ ہُوَ اللَّطِیۡفُ الۡخَبِیۡرُ، 6/103
اس کو تو کسی کی نگاہ محیط نہیں ہوسکتی اور وہ سب نگاہوں کو محیط ہو جاتا ہے اور وہی بڑا باریک بین باخبر ہے ۔
पृच्छामि यत्र तन्मायया हितम्॥३४॥, Atherved 10:8:34
خدا نظر نہیں اتا ہے
२९०६. एकं नेव दृश्यते।, Atherved 10:8:25
خدا ایک ہونے کے باوجود نظر نہیں آتا، یعنی یہ شعور کا موضوع ہے۔
सर्वे निमेषा जज्ञिरे विद्युतः पुरुषादधि। नैनमूर्ध्वं न तिर्यञ्चं न मध्ये परि जग्रभत, Yajurved 32:2
کوئی بھی اس خدا کو اوپر سے، یہاں سے یا وہاں سے یا درمیان سے ادراک نہیں کر سکتا۔
नैनद्देवा, Yajurved 40:4
حواس اس کا ادراک نہیں کر پاتے۔
यत्तददृश्यमग्राह्यमगोत्रम्वर्णमचक्षुः श्रोत्रं , Mundak 1:1:6
وہ جسے نہ دیکھا جا سکتا ہے اور نہ پکڑا جا سکتا ہے، جس کا کوئی قبیلہ نہیں، جس کا کوئی رنگ نہیں، جسکو آنکھ اور کان کی ضرورت نہیں۔
न तत्र चक्षुर्गच्छति न वाग्गच्छति नो मनः , Kan 1:3، Kath 2:3: 12
اس خدا تک نہ کسی کی انکھیں پہنچ سکتی ہیں نہ کسی کی اواز پہنچ سکتی ہے اور نہ کسی کا دماغ پہنچ سکتا ہے
यच्चक्षुषा न पश्यति येन चक्षूषि पश्यन्ति।
तदेव ब्रह्म त्वं विद्धि नेदं यदिदमुपासते॥6॥ Kan 1:6
جو آنکھوں سے پوشیدہ ہے اور جس کی مدد سے سب آنکھوں دیکھتی ہیں، اسے خدا جانو اور اس کی عبادت کرو۔ اور سورج، بجلی اور آگ وغیرہ کی عبادت نہ کرو۔
ममाव्ययमनुत्तमम्॥, Gita 7:24
وہ دماغ اور حواس سے ماورا ہے۔
न सन्दृशे तिष्ठति रूपमस्य न चक्षुषा पश्यति कश्चनैनम् ।
हृदा हृदिस्थं मनसा य एनमेवं विदुरमृतास्ते भवन्ति ॥२०॥, Shweta 4:20
اس کی شکل آنکھوں وغیرہ سے نہیں دیکھی جا سکتی، کوئی انسان اسے دنیاوی (یعنی اس دنیا کی) آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتا۔ جو لوگ دل میں موجود خدا کو اس طرح خالص ذہن کے ساتھ جانتے ہیں وہ امر ہو جاتے ہیں یعنی امرت کے ساتھ آسمانی زندگی پا لیتے ہیں۔۔
न संदृशे तिष्ठति रूपमस्य न चक्षुषा पश्यति कश्चनैनम् ।
हृदा मनीषा मनसाऽभिक्लृप्तो य एतद्विदुरमृतास्ते भवन्ति ॥ ९॥, काठ Kath 2:3:9
خدا کی اس ناقابل تصور غیر ظاہری شکل کی شکل ان حواس کو نظر نہیں آتی، اسے آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ کہ خدا کو دل، عقل اور دماغ سے ہی سمجھا جا سکتا ہے۔
New Testament
خُدا کو کِسی نے کبھی نہِیں دیکھا
John 1:18
اب ازلی بادشاہ یعنی غَیرفانی نادِیدہ واحِد خُدا کی عِزّت اور تمجِید ابداُلآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔1 تیمتھیس 1/17
نہ اُسے کِسی اِنسان نے دیکھا اور نہ دیکھ سکتا ہے۔
۔1 تیمتھیس 6/16
خُدا کو کبھی کِسی نے نہِیں دیکھا۔
1 John 4:12.
اگر کوئی کہے کہ مَیں خُدا سے محبّت رکھتا ہُوں اور وہ اپنے بھائِی سے عَداوَت رکھّے تو جھُوٹا ہے کِیُونکہ جو اپنے بھائِی سے جِسے اُس نے دیکھا ہے محبّت نہِیں رکھتا وہ خُدا سے بھی جِسے اُس نے نہِیں دیکھا محبّت نہِیں رکھ سکتا۔
1 John 4:20
Old Testament
اور خداوند نے اُس سٓگ میں سے ہو کر تُم سے کلام کیا ۔ تُم نے باتیں تو سُنیں لیکن کوئی صورت نہ دیکھی ۔ فقط آواز ہی آواز سُنی ۔
Deuteronomy 4:12
تُو میرا چہرہ نہیں دیکھ سکتا کیونکہ اِنسان مجُھے دیکھ کر زندہ نہیں رہیگا
Exodus 33/20
از سرجیل س