حضرت عیسی خدا نہیں تھے؟

قران خدا ہونے کا کرائٹیریا اس طرح بیان کرتا ہے۔

قُلۡ ہُوَ  اللّٰہُ  اَحَدٌ، اَللّٰہُ  الصَّمَدُ، لَمۡ  یَلِدۡ   ۬ ۙ  وَ  لَمۡ  یُوۡلَدۡ، وَ لَمۡ  یَکُنۡ  لَّہٗ   کُفُوًا  اَحَدٌ ٪ سورة الإخلاص 112

 آپ کہہ دیجئے کہ وہ اللہ تعالٰی ایک  ( ہی ) ہے ۔ 

 اللہ تعالٰی بے نیاز ہے ۔ 

 نہ اس سے کوئی پیدا ہوا  نہ وہ کسی سے پیدا ہوا ۔ 

 اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے ۔ 

چونکہ خدا ہونے کے اس  کرائٹریا پر اللہ تعالی کے علاوہ کوئی بھی صحیح نہیں اترتا ہے اس لیے اللہ تعالی کے علاوہ کوئی بھی خدا نہیں ہے۔

بائبل کے مطابق حضرت عیسی انسان تھے، خدا نہیں 

39 میرے ہاتھ اور میرے پاؤں دیکھو کہ مَیں ہی ہُوں۔ مُجھے چھُو کر دیکھو کِیُونکہ رُوح کے گوشت اور ہڈّی نہِیں ہوتی جَیسا مُجھ میں دیکھتے ہو۔

40 اور یہ کہہ کر اُس نے اُنہِیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دِکھائے۔

41 جب مارے خُوشی کہ اُن کو یقِین نہ آیا اور تعّجُب کرتے تھے تو اُس نے اُن سے کہا کیا یہاں تُمہارے پاس کُچھ کھانے کو ہے؟

42 اُنہوں نے اُس سے بھُنی ہُوئی مَچھلی کی قتلہ دِیا۔

43 اُس نے لے کر اُن کے رُو برُو کھایا۔

Luke 24:39-43

 

یہ ماجرہ دیکھ کر صُوبہ دار نے خُدا کی تمجِید کی اور کہا بیشک یہ آدمِی راستباز تھا۔

 luke 23:47

 

اَے اِسرئیلیو۔ یہ باتیں سُنو کہ یُِسوع ناصری ایک انسان تھا, Act 2:22

کیونکہ وہ ایک نیک انسان تھا ، اعمال 11/24

 

کِیُونکہ خُدا ایک ہے اور خُدا اور اِنسان کی بِیچ میں درمیانی بھی ایک یعنی مسِیح یِسُوع جو اِنسان ہے۔

1 Timotheus 2:5

 

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بائبل میں 82 سے زیادہ مرتبہ ابن آدم کہا گیا ہے، جن میں سے کچھ یہ ہیں:

Mathew

8:20, 10:23, 10:32, 12:40, 17:12, 17:22, 20:18, 20:28, 26:2, 26:45

Mark

8:31, 9:31, 10:33, 10:45, 14:41

Luke

6:22, 7:34, 9:22, 9:44 ,11:30 ,12:10, 12:40, 18:31, 22:22, 22:48, 24:7

John

3:14, 8:28, 12:23, 12:34, 

13:31

از سرجیل سر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top